6 اگست 2012 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ نے ایک بیان جاری کر کے ایٹمی سائنس دانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری پر انٹلیجنس کی کارکردگي کو سراہا ہے۔

ابنا: پارلیمنٹ کے دو سو ستائيس اراکین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انٹلی جنس، جو تین دہائيوں سے سامراج کے ایجنٹوں اور داخلی اور خارجی عناصر کی سازشوں کا کامیابی سے مقابلہ کرتی آ رہی ہے، آج بھی بھرپور طرح سے ملت کے دشمنوں کی سازشوں کو ایک ایک کرکے ناکام بنا رہی ہے۔ پارلیمنٹ نے اپنے اس بیان میں سامراج کے خلاف بھرپور جدوجہد پر تاکید کی ہے۔یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے انٹلی جنس منسٹر حیدر مصلحی نے حال ہی میں کہا تھا کہ انٹلی جنس نے ایٹمی سائنس داں داریوش رضائي نژاد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تیس افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس پر امریکہ اور دیگر سامراجی ممالک شدید حیرت میں پڑگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ جاسوسوں کو امریکہ اور صیہونی حکومت کی جاسوس تنظیموں کی حمایت حاصل تھی۔

.......

/169